سب باتیں کرتے رہ گئے ،ترکی نے کرونا کے علاج کیلئے دوا تیار کرلی۔۔۔رجب طیب اردوان کا اعلان
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی نے کرونا کے علاج کیلئے ”فیوی پیرویر” نامی دوا تیار کرلی ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کے ماہرین نے مقامی سطح پر ایسی دوا تیار کی ہے جس کی مدد سے کرونا کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے سائنسی اور
طبی ماہرین نے مقامی سطح پر فیوی پیرویر نامی دوا کامیابی سے تیار کی، جو کرونا وائرس کے علاج کے لیے مفید ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ دوا ترکی میں مقامی سطح پر تیار کی گئی اور اس کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا ہے، کورونا کا علاج کرنے والی دوا کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جس کے بعد یہ مارکیٹ میں جلد ہی دستیاب ہوگی۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کی طرف جارہے ہیں، 15 جون کے بعد سے شادی ہالز کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا اور یکم جولائی سے شادی ہالوں کھل جائیں گے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 72 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اب تک اس وبا سے 4 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے دنیابھرمیں اب تک 7,200,364 افراد کو متاثر کیا ہے اور اس سے متاثرہ 408,744 افراد مختلف ممالک میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہےدوسری طرف اس وبا سے اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ادھر دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 7,200,368ہوگئی ہے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 408,754 تک پہنچ چکی ہے۔
0 Comments
if you face any doubt please let me know